5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:دہلی کالونی سے ایک شخص زیر حراست ،شراب برآمد
جنگ نیوز -
کراچی:دہلی کالونی سے ایک شخص زیر حراست ،شراب برآمد
کراچی…کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو شراب کی 6 بوتلوں کے ساتھ حراست میں لے لیا، دوران کارروائی پولیس نے تین کم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ تاہم میڈیا کے پہنچنے پر بچوں کو رہا کر دیا گیا،جس کے بعد اہل خانہ کی جانب سے فرئیر پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے راجیش کمار کے ہمراہ11 سالہ وشال،5 سالہ پیوش اور 8 سالہ بچی ساکشی شامل تھے۔ واقعے کی کوریج کرنے والی جیو نیوز کی ٹیم کو فریئر تھانے میں بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور کیمرے کو دیکھتے ہی پولیس اہلکاروں نے بچوں کو تھانے سے باہر نکال دیا گیا۔ راجیش کمار کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم علاقہ میں شراب فروشی کے کاروبار سے منسلک ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیش کمار کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے قوانین کے تحت غیر مسلم شناختی کارڈ اور پرمٹ دکھا کر شراب اپنے گھر رکھ سکتے ہیں۔ جبکہ پولیس حراست میں موجود ملزم راجیش کمار گرفتار خلاف ابھی تک کوئی مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا ہے۔