تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاک بھارت مذاکرات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے کہاہے کہ پاک بھارت مذاکرات دونوں ممالک کے اپنے مفاد میں ہیں، اس کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان طالبان سے مذاکرات میں کس حد تک مددگار ثابت ہوسکتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ طالبان سے مذاکرات افغان حکومت کا کام ہے اور پاکستان اورافغان حکام کے درمیان اس معاملے پر بات جاری ہے۔ان کاکہناتھا کہ امریکا کاواضح موقف ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت تشدد کا راستہ ترک کرنے والے تمام گروپس، القاعدہ کے ساتھ روابط نہ رکھنے والے اور افغان آئین کی پاسداری کرنے والے تمام افراد افغانستان کے مستقبل کے لیے تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں، پی جے کراؤلی نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان طالبان سے مذاکرات میں کس حد تک مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔پاک بھارت مذاکرات کے سوال پر ترجمان نے کہا کہ امریکا پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات نہ صرف دونوں ممالک کے اپنے بلکہ سب کے وسیع ترمفاد میں ہے۔امریکا دونوں ممالک کے درمیان ڈائیلاگ کی حمایت کرتا ہے اورچاہتا ہے کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اوربھارت اپنے تنازعات مذاکرات سے حل کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.