5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا:ڈک چینی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ڈک چینی کے ترجمان کے مطابق69 سالہ سابق نائب صدر کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ۔تاہم ڈک چینی کی موجودہ بیماری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ ڈاکٹروں نے ان کا جارج واشنگٹن اسپتال میں معائنہ کیا اورانھیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں وہ آئندہ ہفتے تک زیر علاج رہیں گے۔