5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی :گلشن اقبال اور گڈاپ میں فائرنگ ،دو افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی :گلشن اقبال اور گڈاپ میں فائرنگ ،دو افراد زخمی
کراچی…کراچی کے علاقے گلشن اقبال اور گڈاپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،،جس کی ذد میں آتے ہوئے30 سالہ عامر زخمی ہوگیا،جبکہ گڈاپ سٹی کے علاقے میں اتفاقیہ گولی لگنے سے 26 سالہ شہزاد زخمی ہوگیا،زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،تاہم گلشن اقبال میں زخمی ہونے والے نوجوان کو ابھی تک ہوش نہیں آسکا ہے۔