5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی :گلبہار میں جھگڑا، پولیس اہلکار زخمی، چارافراد زیرحراست
جنگ نیوز - کراچی کے علاقے گلبہار میں دو گروہوں میں جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا،جس کے بعد پولیس نے ایک فریق کے چار افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق گلبہار کے علاقے میں معصومین امام بارگاہ کے قریب لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر دو گروہوں میں جھگڑا ہوگیا،اور جھگڑے کے دوران پستول کا بٹ لگنے سے سادہ لباس میں موجود پولیس اہلکار عرفان علی نقوی زخمی ہوگیا،جس کے بعد علاقے میں فائرنگ شروع ہوگئی،پولیس نے موقعے پر پہنچ کر دوسرے گروہ کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا،حراست میں لئے گئے چاروں افراد آپس میں بھائی ہیں،اور انکے خلاف تھانہ گلبہار میں ایف آئی آر نمبر 464 /2010 درج کرلی گئی ہے۔