تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دنیا کے سب سے بڑے سونے کے سکے کی نیلامی

جنگ نیوز -
دنیا کے سب سے بڑے سونے کے سکے کی نیلامی

ویانا…آسٹریا میں دنیا کے سب سے بڑے سونے کے سکہ کی نیلامی ہوئی جسے 3.2 ملین یورو میں فروخت کیا گیا ۔ دس لاکھ ڈالر مالیت کے دنیا کے سب سے بڑے سونے کے سکے کی نیلامی آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں ہوئی ۔ نیلامی کے دوران اسپین کے شہر میڈرڈ کے سونا بیچنے والی کمپنی نے سب سے زیادہ بولی لگائی ۔ اسے 2007 میں رائل کنیڈئن منٹ ،ملکہ الزبتھ اور تین سرمایہ کاروں نے مل کر تیار کیا تھا۔سکے کا وزن سو کلوگرام ہے ۔ اس کے ایک حصہ پر پتہ کا نشان اور دوسری طرف ملکہ برطانیہ الزبتہ کی تصویر بنی ہوئی ہے ۔ جسے دنیا کا سب سے بڑا سکہ بنا کر گنیز بک آف ریکاڑ میں اپنا نام درج کرانا تھا ۔ اسے خالص سونے سے تیارکیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں اب تک اس طرح کے پانچ سونے کے سکے تیار کئے گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.