5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکی باشندے نے اپنا نیوکلیر ری ایکٹر تیار کرلیا
جنگ نیوز -
بروکلین …سی ایم ڈی…امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بروکلین سے تعلق رکھنے والے32سالہ ویب ڈیزائنر اور طبیعات کے شعبے میں غیر معمولی ذہانت رکھنے والے Mark Suppesنے اپنا ذاتی نیوکلےئر رییکٹر تیار کرلیا ہے۔غیر پیشہ ور ماہرِ طبیعاتMarkنے اس نیوکلیر رییکٹر کو تخلیق کرنے کے لیے تقریباً37ہزار ڈالر خرچ کیے ہیں ۔Markکے مطابق اس نے اپنا ذاتی نیوکلیر رییکٹر اس لیے تخلیق کیا ہے کیونکہ اس کا ماننا ہے کہ مستقبل میں توانائی کا حصول اسی ٹیکنولوجی کے ذریعے ممکن بنایا جائے گا۔