تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مصنوعی ٹانگوں کے سہارے چلنے والی دنیا کی پہلی بلی

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانیہ میں ایک دو سالہ بلی کو آپریشن کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعی ٹانگ لگادی گئی ہے اور یہ دنیا کی پہلی بلی ہے جسے Bionic Cat ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں اپنی پچھلی دونوں ٹانگیں گنوانے والیOscar نامی یہ بلی نو مہینے قبل زندگی کی جنگ لڑرہی تھی تاہم جانوروں کے ایک برطانوی سرجن Noel Fitzpatrick نے کامیاب آپریشن کے ذریعے Oscarکو چلنے پھرنے کے قابل بنادیا ہے۔مصنوعی ٹانگوں نے Oscar کو اپاہج بننے سے تو بچالیا ہے مگر اب وہ ایک گھریلوبلی بن کر اپنی بقیہ زندگی گزارسکتی ہے کیونکہ اس کے لیے پہلے کی طرح آزاد فضاء میں اچھلنا کودنا ممکن نہیں رہا۔ بلی کا آپریشن کرنے والے سرجنNoel Fitzpatrick کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کوانسانوں کے لیے بھی کار آمد بنایاجاسکتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.