5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دپیکا پڈوکون کا 10ہزار فٹ کی بلندی سے اسکا ئی ڈائیونگ کا مظا ہرہ
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…با لی ووڈ کی پر کشش اد اکا رہ دپیکا پڈوکون نے ماریشس میں دس ہزار فٹ کی بلندی سے ہو ائی جہا ز سے بلا خوف چھلا نگ لگا کر اسکا ئی ڈائیو نگ کا مظا ہرہ کیا۔ اس خطر نا ک مظا ہرے میں دپیکا کے ساتھ اس کی حوصلہ افزائی کے لئے اسکا ئی ڈائیونگ انسٹریکٹر نے بھی جہا ز سے چھلا نگ لگائی۔دپیکا خطر نا ک کرتب اور نئے تجر با ت کر نے کی شو قین ہیں اور اس سے قبل زیرِسمندر غوطہ خوری کی تربیت بھی حا صل کر چکی ہیں۔