تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آٹھ بڑے ممالک کی تنظیم جی ایٹ کا سربراہ اجلاس کینیڈا میں شروع

جنگ نیوز -
ٹورنٹو…دنیا کے آٹھ بڑے صنعتی ممالک کی تنظیم جی ایٹ کا سربراہ اجلاس کینیڈا میں شروع ہوگیا۔تنظیم کے رہنماؤں نے غریب ملکوں میں ماں اور بچے کی صحت کیلئے پانچ ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا۔ جی ایٹ کا سربراہ اجلاس جمعے کو ٹورنٹو کے شمال میں ہنٹس ولے کے مقام پر شروع ہوا جسکے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے پانچ ارب ڈالر کے ’مسکوکا انی شیٹو‘(Muskoka Intiative )کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دنیا کو اس مقام تک پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے جب ترقی پذیر ممالک میں کوئی عورت بچے کی پیدائش کے دوران موت یا معذوری سے دوچار نہ ہو، تاہم غربت کے خلاف مہم چلانے والوں نے جی ایٹ کا پیکیج مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جی ایٹ کے رہنما پانچ سال قبل کیے گئے اس اعلان سے انحراف کر رہے ہیں جس میں سال 2010 تک اپنی امداد پچاس ارب ڈالر تک پہنچانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔آج جی ایٹ سربراہ کانفرنس کے بعد ٹورنٹو میں جی ٹونٹی کا سربراہ اجلاس شروع ہوگا جس میں چین اور بھارت کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔کانفرنس دو دن جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.