تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سارک وزرائے داخلہ کانفرنس جاری،دہشتگردی کا خاتمہ سرفہرست

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سارک ممالک کے وزراء داخلہ کی تیسری کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں دہشت گردی کا خاتمہ سرفہرست ہے، جب کہ ممبر ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی تجاویز کو عملی شکل دینے پر غور کیا جارہا ہے ۔سارک وزرا داخلہ کانفرنس کی صدارت وزیرداخلہ رحمان ملک کر رہے ہیں جبکہ کانفرنس میں بھارت، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ اوربھوٹان کے وزراء داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کے اعلی حکام شریک ہیں۔ کانفرنس میں انسداد دہشت گردی اور منشیات اسمگلنگ کے لئے تعاون پرغور ہورہا ہے جبکہ کانفرنس کے ایجنڈا میں امیگریشن، پولیس نظام اور اینٹی منی لانڈرنگ کے لئے تعاون کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ اس وزراء کانفرنس سے پہلے گزشتہ تین دنوں میں تکنیکی سیشنز اور سیکریٹریز داخلہ کے اجلاس ہوئے تھے۔ ان میں وزراء داخلہ کی کانفرنس کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون کی تجاویز اور ایجنڈا آئٹمز کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.