5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جارجیا نے جوزف اسٹالن کے مجسمے کو ان کے آبادئی قصبے سے ہٹادیا
جنگ نیوز -
تبلسی…سی ایم ڈی…جارجیا کی حکومت نے دوسری جنگ ِعظیم کے ہیرو اور انقلاب روس کے بانی جوزف اسٹالن کے مجسمے کو ان کے آبائی قصبے Gori(گوری) سے ہٹادیا ہے۔زارِ روس کی بادشاہت کا خاتمہ کرنے اور جرمنی کے ہاتھوں روس کو تباہی سے بچانے کے صلے میں 20فٹ طویل اسٹالن کے کانسی کے اس مجسمے کو 1952 ء میں گوری میں سینٹرل اسکوائر پر نصب کیا گیاتھا۔جارجیا کے وزیر ثقافت Nika Rurua کا کہنا ہے کہ 1920ء سے 1953ء میں اپنی موت تک بزورِ قوت سویت یونین پر حکمرانی کرنے والے اسٹالن نے نہ صرف جارجیائی معاشرے کے بلکہ دنیا بھر کے لاکھوں بے گناہ انسانوں کا قتل کیا تھا۔ان کے مطابق سینٹرل اسکوائر میں نصب روسی ڈکٹیٹر اسٹالن کے مجسمے کی جگہ2008ء میں روس کے ساتھ تنازعہ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک یادگار تعمیر کی جائے گا۔گوری کے سٹی کونسل کے سربراہZviad Khmaladze کا کہنا ہے کہ اسٹالن کا یہ مجسمہ اب میوزیم کا حصہ بن جائے گا اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ اب اسٹالن کے بارے میں جارجیا کی عوام کے تصورات تبدیل ہوگئے ہیں۔ 1991ء میں سوویت یونین سے جارجیا کی آزادی کے بعد بھی اسٹالن کے اس مجسمے کو سینٹرل اسکوائر سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھالیکن سیکڑوں لوگوں کی مخالفت پر جارجیا کی حکومت اس اقدام سے بازرہی مگر جارجیا کے مغرب نواز حکومت کے صدر Mikheil Saakashvili نے حالیہ چند برس کے دوران اسٹالن کے مجسمے کو گوری سے ہٹانے کا عندیہ دیا تھا جس پر گزشتہ دنوں عمل کردیا گیا۔