تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

خیر آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،فلڈ سیل پشاور

جنگ نیوز -
پشاور…خیرآباد کے مقام پر دریائے سندھ کے پانی کی سطح میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جہاں نچلے درجے کا سیلاب رکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے کابل میں مختلف مقامات پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق خیرآباد کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا اخراج 2 لاکھ 40 ہزار 100 کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب رکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پرپانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، جہاں پانی کا اخراج 65 ہزار 340 کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا اخراج 72 ہزار 200 رکارڈ کیا گیا،جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر پانی کا اخراج 21 ہزار 43 کیوسک جبکہ چارسدہ کے مقام پر پانی کا اخراج 21 ہزار573 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.