تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مہمند ایجنسی،چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ،ایک اہلکار شہید

جنگ نیوز -
پشاور…مہمند ایجنسی میں واقع سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے مارٹر گولوں سے حملہ کر کے ایک سیکیورٹی اہلکار کو شہید جبکہ تین کو زخمی کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کے اپر سب ڈویژن اور افغان بارڈر کے قریب واقع تحصیل بائی زئی کے علاقے کوڈہ خیل چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے رات کی تاریکی میں مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی جاری ہے جس میں اب تک دو شدت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔تحصیل بائی زئی میں گزشتہ کئی ماہ سے شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک سو سے زائد شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کیے جاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.