5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تعمیراتی کمپنی نے ہالی وڈ اداکار میل گبسن پر مقدمہ کردیا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…The Passion of the Christ جیسی متنازعہ فلموں کے خالق آسٹریلوی نژاد امریکی اداکارو ہدایت کار میل گبسن ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں مگر اس بار کوئی متنازعہ فلم بنانے نہیں بلکہ ایک تعمیراتی کمپنی کی جانب سے ان پر مقدمہ نے انہیں ایک بار پھر ہالی وڈ شائقین کی گفتگو کا مرکزبنا دیا ہے۔The Ramage Construction Company نے میل گبسن اور ان کی سابق اہلیہ Robyn Moore پر کمپنی کے بل ادانہ کرنے کا مقدمہ قائم کیا ہے۔تعمیراتی کمپنی کا دعوی ہے کہ فلم Beaveheart کے ہیرو میل گبسن کی Malibu(امریکا) میں گھر کی تعمیر اورایک دوسرے گھر کی ڈیزائنگ پر تقریبا ً2لاکھ ڈالر لاگت آئی تاہم دونوں نے اب تک 6ہزار631ڈالر کے بقایات جات ادا نہیں کیے۔میل گبسن کے ترجمان کے مطابق ہالی وڈ اداکار نے تعمیراتی کمپنی کے اس الزام پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔