تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بجلی کی مد میں8ارب روپے کی اضافی سبسڈی فراہم کی ہے،وزیر خزانہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر خزانہ سینیٹر ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے بجلی مہنگی نہ کرکے حکومت نے 8 ارب روپے کی اضافی سبسڈی فراہم کی ہے۔یہ بات انہوں نے بعد از بجٹ سیمینار کے موقع پر جیو نیوز سے خصوصی گفت گو میں کہی۔ ان کا کہنا تھاکہ رواں مالی سال216ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے اب تکمیل اہمیت کی حامل ہے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچے۔ وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزماں کائرہ نے بتایا کہ این ایف سی کے کئی معاملات اب تک سمجھ نہیں آسکے جیسے ہی عمل درآمد کا وقت آئے گا وضاحت ہوتی جائے گی۔ وزیر نج کاری سینیٹر وقار احمد نے بتایا کہ سرکاری کارپوریشنز کی نج کاری سے زیادہ اہمیت ان کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اب سرکاری اداوں میں سیاسی مداخلت نہیں ہوگی۔ وزیر پٹرولیم نوید قمر نے بتایا کہ پاکستان توانائی کے منصوبوں میں خود مختار ہے اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کسی قسم کے غیر ملکی قانونی پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرک سے گیس کی پیداوار 40کروڑ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.