تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

شاہ رخ خان خود کو فٹ رکھنے کے لیے اب بیلے ڈانس سیکھیں گے

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ شائقین اسٹار کنگ خان کے مداح ہیں جبکہ وہ خود شکیرا کے بیلے ڈانس سے متاثر نظر آتے ہیں شاید اسی وجہ سے انہوں نے بیلے ڈانس سیکھنے کے مشورے پر حامی بھرلی ہے۔شاہ رخ خان کو بیلے ڈانس سیکھنے کا مشورہ یورپ میں چھٹیاں منانے کے دوران ان کے ٹرینر نے دیا۔ ٹرینر کا کہنا ہے کہ بیلے ڈانس خود کو فٹ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے اور یہ شاہ رخ خان کو پسند بھی ہے۔شاہ رخ خان نے اپنے ٹرینر کے مشورے پر ترک ڈانسر سے بیلے ڈانس سیکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کنگ خان شکیرا اور ان کے بیلے ڈانس کے مداح ہیں اور وہ دن دور نہیں جب شاہ رخ خان بھی بالی وڈ میں بیلے ڈانس کرتے دکھائی دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.