5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تارپیڈو کی ازِ سر نو تزئین وآرائش، موزیم کی شکل میں پیش کرنے کی تیاریاں
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے 48 سالہ Paulاور اسکی بیویRhianنے1950کی دہائی میں روسی آبدوزوں کے خلاف استعمال میں لائی جانے والی تارپیڈو کو خرید کر اس کی ازِ سر نو تزئین و آرائش مکمل کرلی ہے۔Paulاور ان کی اہلیہ نے اپنی ملازمتیں چھوڑ کر صرف ایک پاؤنڈ میں خریدی گئی 75فٹ کی تارپیڈو کشتی پر اپنا قافلہ منتقل کرلیا تھا۔مشین گنوں،گولہ بار مشینوں اور راکٹ لانچروں سے مزین اس کشتی کی تزئین و آرائش پر اس جوڑے نے اپنی جیپ سے1لاکھ50ہزار پاؤنڈخرچ ڈالے ہیں اور وہ بہت جلد اسے ایک بہتے ہوئے موزیم کی شکل میں کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔