5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
رحیم یار خان،ریلوے لائن سے عورت سمیت تین بچوں کی لاشیں برآمد
جنگ نیوز -
رحیم یار خان…رحیم یار خان کے قریب ریلوے ٹریک پر ایک عورت اور تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں جو ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے پیر شہیداں کے مقام پر ریلوے ٹریک سے تین بچوں سمیت ایک عورت کی لاشیں ملی ہیں جو کہ لاہور سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں دو سے دس سال تک ہیں، جبکہ خاتون سمیت تمام چار لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی کا ہوسکتا ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔ ابھی تک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔