تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بھارت: ماؤباغیوں سے متعلق دستاویزی فلم سنسر بورڈ نے مسترد کردی

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت کی بعض ریاستوں میں ماؤ باغیوں کی شورش کو بنیاد بناتے ہوئے بھارتی سنسر بورڈ نے نیپالی ماؤ سٹ سے متعلق دستاویزی فلم کو ملک بھر کے سنیماؤں میں پیش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ڈسکوری چینل اور نیپالی ماؤ نواز کے نظریات سے متاثرہ صحافی Anand Swaroop Verma کے تعاون سے بنائی گئی 125منٹ دورانیہ کے Flames of the Snow نامی اس دستایزی فلم کے بارے میں بھارتی سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی سنیماؤں میں اس فلم کی نمائش کی اجازت دینے سے بھارت میں جاری ماؤنواز باغیوں کی تحریکوں کو گرین سنگل مل جائے گا۔ Anand Swaroop Verma سنسربورڈ کے اس بیان کو نظرثانی کمیٹی میں چیلنج کرنے کااعلان کرتے ہوئے استدلال پیش کیا ہے کہ نیپالی ماؤ نواز مسلح جماعت نہیں ، وہ مئی 2009ء سے نیپال کی حکمراں جماعت ہے اور فلم Flames of the Snow میں نیپالی ماؤ سٹ کی تحریک اور ان کے نظریات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.