تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ناک آؤٹ مرحلہ، نیلسن منڈیلا انگلینڈ کی حمایت کریں گے

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…سی ایم ڈی…فیفا فٹ بال ورلڈکپ2010کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ہر عام شخص سے لیکر مشہور سیاسی و سماجی شخصیات بھی اس کے سحر میں گرفتار نظر آرہی ہیں۔اس کی تازہ ترین مثال سابق جنوبی افریقی صدر 91سالہ نیلسن منڈیلا ہیں جوفٹ بال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جرمنی کے خلاف نگلینڈ کی حمایت کریں گے ۔اسی طرح کینیڈا میں جاری عالمی G20کانفرنس میں شامل انہی دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کانفرنس میں شامل اہم امور پر جاری بات چیت کو جلد از جلد مکمل کرکے آخری 16منٹ کا میچ ساتھ دیکھنے کی کوشش کریں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ میچ کا فیصلہ کسی ٹیم کے حق میں جاتا ہے تاہم یہ بات واضح رہے کہ پیشن گوئی کرنے والے آکٹوپس نے پہلے ہی جرمنی کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.