تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ٹی وی کم دیکھنے سے8فیصد اموات سے بچا جا سکتا ہے، تحقیق

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… ٹی وی دیکھنے سے عارضہ قلب کے خطرات زیادہ ہوجاتے ہیں۔ روزانہ اوسطاً چار گھنٹے ٹی وی دیکھنے کی بجائے ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے سے عارضہ قلب سے ہونے والی 8فی صد اموات سے بچا جا سکتا ہے ۔ برطانوی اخبار’ٹیلی گراف‘ نے ایک نئی تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ روزانہ ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے سے ہارٹ اٹیک سے موت کے وقوع ہونے کے سات فی صد خطرات زیادہ ہوجاتے ہیں۔ورزش میں کمی،موٹاپا،خوراک اور سگریٹ نوشی پر قابو پانے کے باوجود ٹی وی اور دل کے عارضے میں بہت گہرا تعلق ہے۔میڈیکل ریسرچ کونسل کی طرف سے برطانیہ کے نار فوک میں درمیانی عمر کے 13ہزار مردو خواتین پریہ تحقیق کی گئی۔دس سال کے دوران 35افراد میں سے ایک کی موت دل کی بیماری سے ہوئی۔روزانہ اوسطاً چار گھنٹے کی بجائے ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے سے30افراد کو موت سے بچایا جا سکتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.