تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ومبلڈن ٹینس،اعصام الحق ڈبلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

جنگ نیوز -
ومبلڈن…پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی ومبلڈن ٹینس کے ڈبلز ایونٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئی ہے۔ اعصام الحق اور روہن بوپننا کو فلپس مارک اور سلواکیا کے ایگور زیلینی نے پہلے سیٹ میں ٹائی بریکر پر شکست دی۔ اگلے دو سیٹ پاک بھارت جوڑی نے چھ ۔ چار اور چھ ۔ چار سے جیت لیے۔ چوتھے سیٹ میں فلپس اور زیلینی نے صرف چار گیمز ڈراپ کئے، لیکن فیصلہ کن سیٹ میں اعصام اور روہن نے ٹائی بریکر پر تیرا ۔ گیارہ سے میچ اپنے نام کرکے ایونٹ کے تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ اعصام اور روسی کھلاڑی ایلا کڈریا سیوا مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں امریکا کے باب برائن اور لنڈزے ڈیون پورٹ سے شکست کھا کر باہر ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.