5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ملتان میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا انعقاد
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی ۔ملتان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈائریکٹر شیخ جاوید اقبال اور ای۔ٹی۔او ملک شوکت حسین کی قیادت میں ایکسائز آفس سے ایم۔ڈی۔اے چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر ، اینٹی نارکوٹکس کے ملازمین اور 300 کے قریب مختلف این۔جی۔اوز کے نمائندے شامل تھے ۔ ریلی کا مقصد منشیات کے خلاف عوام کو شعور اور آگاہی دینا تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز شیخ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ جتنی منشیات لا اینڈ ان فورسمنٹ ایجنیسز اپنے قبضے میں لیتی ہیں اس سے کہیں زیادہ منشیات ہمارے ملک میں استعمال ہوتی ہیں۔ اس کے تدارک کے لئے عوام کی حمایت اور تعاون کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بنیرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر انسداد منشیات کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔