5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پشاور،ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر سات روپے کا اضافہ
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں ایل پی جی کی قیمت میں ایک بارپھر سات روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد یہ 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر بخت مینر نے جیو نیوز کو بتا یا کہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں مزید سات روپے فی کلو کا اضا فہ کردیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایل پی جی 83 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی تھی جو اب بڑھ کر 90 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔بخت مینر کا کہنا تھا کہ مائع پیٹرولیم گیس کی قمیتوں میں اضا فہ کمپنیوں کی جانب سے کیا جارہا ہے۔