5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی ٹارگٹ کلنگ،رینجرز اور پولیس کی کارروائی میں100سے زائد گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور ہنگاموں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی شروع کردی گئی ہے اور پو لیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی الرٹ کی گئی ہے اور شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات ملنے کے بعد سی آئی ڈی، اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم اور پولیس نے مختلف علاقوں بشمول اورنگی ٹاون، نیو کراچی، گلستان جوہر، لیاقت آباد، محمود آباد اور کورنگی میں چھاپے مار کر 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا،جس کے بعد تارگٹ کلنگ کے حوالے سے حراست میں لیے جانے والے افراد کی تعداد 100سے زائد ہوگئی ہے۔