تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

برطانوی بچے امریکی بچوں کی نسبت دگنا موٹے ہیں،رپورٹ

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…برطانوی بچے امریکی بچوں کی نسبت دگنا موٹے ہیں۔ برطانوی بچے زیادہ غیر صحت مندانہ اسنیکس کھاتے ہیں۔ میٹھی اشیاء کھانے دگنا خرچ کرتے ہیں۔برطانوی اخبار’ٹیلی گراف‘ کے مطابق برطانیہ میں 23لاکھ بچے موٹے ہیں۔ماہرین کے نزدیک حکام کی تمام کوششیں ناکام نظر آتی ہیں جس میں انہوں نے بچوں کے موٹاپے کی شرح میں کمی کے اعلانات کیے تھے۔ برطانوی بچے سالانہ میٹھی اشیاء اور چاکلیٹ پر 372پونڈ خرچ کرتے ہیں۔ دوسری طرف امریکی بچے انہی اشیاء پر150پونڈ خرچ کرتے ہیں۔ پانچ سے تیرہ سال کی عمر کے تین برطانوی بچوں میں ایک کا وزن زیادہ یا موٹاپے کا شکار ہے جبکہ یہ شرح 2014میں2.1فی صد بڑھ جائے گی ۔تاہم امریکی بچوں میں یہ شرح1.3فی صد متوقع ہے۔ اسنیکس پر برطانوی بچے سالانہ73.24 پونڈ جب کہ امریکی 39.51پونڈ خرچ کرتے ہیں۔بارہ سال سے کم عمر کے23لاکھ برطانوی بچے موٹاپے کا شکار ہیں اور ان میں زیادہ تر بچوں کو بلڈ پریشر اور کلیسٹرول میں زیادتی ،شوگر اور جگر کی بیماریوں کی علامات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.