5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا:سوئمنگ کرنے والا ٹائیگر جو کھانا بھی تیرتے ہوئے کھاتا ہے
جنگ نیوز -
سان فرانسسکو…چڑیا گھر میں اپنے پنجرے کے اندر ٹہلتے ہوئے سفید ٹائیگر تو شاید آپ نے دیکھے ہوں تاہم امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں ایسا ٹائیگر بھی موجود ہے جو ایک ماہر تیراک بھی ہے۔ Odin نامی یہ Bengali ٹائیگر بہترین ڈائیور بھی ہے جو گوشت کا ٹکڑا پکڑنے کے لئے ماہرانہ انداز میں ڈائیو لگا کرپانی کے اندر چلا جاتا ہے اور پھر پانی کے اندر تیرتے ہوئے کھانا کھاتا ہے۔ Odin کی یہ دلچسپ حرکتیں زو میں آنے والے افراد کے لئے انتہائی دلچسپی کا باعث بن گئی ہیں جو ایک کانچ کی دیوار کے پیچھے سے اس کے کرتب دیکھ کو لطف اندوز ہوتے ہیں۔