تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسٹیٹ بینک کا آئندہ تین ماہ کے دوران ٹریژری بلز کی نیلامی کا ارادہ

جنگ نیوز -
کراچی…اسٹیٹ بینک آئندہ تین ماہ کے دوران تین ، چھ اور بارہ ماہ کے ٹریثرری بلز کی نیلامی کے ذریعے بینکوں سے 535 ارب روپے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق 14جولائی کو ہونے والے ٹریثرری بلز کی نیلامی کے لیے ہدف 100 ارب روپے کا رکھا گیا ہے جبکہ 28 جولائی کے لیے 85 ارب روپے ، 11 اگست کی نیلامی کے لیے 125 ارب روپے ، 25 اگست،8 ستمبر اور 22 ستمبر کو ہونے والے ٹریثرری بلز کی ہر نیلامی کے لیے 75 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مرکزی بینک ٹریثرری بلز کی نیلامی بینکوں میں زیر گردش رقوم میں توازن کو برقرار رکھنے کے لیے کرتا ہے تاکہ شرح سود بھی مستحکم رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.