5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور ہائی کورٹ،بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر قانون ڈاکٹربابراعوان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پانچ رکنی فل بنچ کے روبرو بھجوادی گئی جس کی سماعت سات جولائی کو ہو گی۔درخواست عوامی پیپلزپارٹی کے سربراہ انجینئر غلام جیلانی کی طرف سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر بابراعوان نے بھٹوخاندان اورصدر زرداری کا ذکر کرتے ہوئے اعلی عدلیہ کوشدید تنقیدکانشانہ بنایا اورلاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت صدر کے دوعہدوں کے کیس پر عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ۔درخواست میں انہیں توہین عدالت کے تحت سزاسنائے جانے کی استدعا کی ہے۔