5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کی عالمی سطح پر مشکلات میں اضافہ
جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . جاپانی کمپنی ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کی عالمی سطح پر مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔بریکس میں خرابی اور آگ لگنے کے خطرات کے باعث ’ہائی بریڈ لیکسز‘ ماڈل کی فروخت روک دی گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی ٹویوٹا کارپوریشن نے اپنی ’ہائی بریڈ لیکسز‘ ماڈل میں فنی خرابی کے باعث اس کی فروخت بند کردی ہے۔ یہ فیصلہ گاڑی میں تیکنیکی خرابی اور آگ لگنے کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اس بات کا انکشاف امریکی حکومتی حکام نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹ کے بعد ہوا۔ امریکی حکام نے گذشتہ سال بھی ٹویوٹا کارپوریشن کو امریکی ٹریفک سیفٹی قوانین کے مطابق گاڑیاں تیار نہ کرنے پر ایک کروڑ 64 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔