5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اورکزئی ایجنسی،فورسز کی کارروائی میں8شدت پسند ہلاک،6زخمی
جنگ نیوز -
پشاور . . . اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران آٹھ شدت پسند ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ کردیے جبکہ اس دوران آٹھ شدت پسند ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔اورکزئی ایجنسی میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے شدت پسندوں کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک شدت پسندوں کے 40 سے زائد تربیتی مراکز سمیت 160 ٹھکانے تباہ اور 1300 سے زائد شدت پسند مارے گئے ہیں۔