5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی،نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ سے بنگالی نوجوان ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ سے بنگالی نوجوان ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی ذد میں آتے ہوئے 30سالہ محمد سلیم ولد عبدالمنان ہلاک ہوگیا۔ہلاک ہونے والا شخص بنگالی تھا اور اس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال لے جایا گیا۔پولیس کے مطابق جس جگہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے اس مقام سے سات سے زائد گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہوسکتا ہے۔