تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

متاثرین جنوبی وزیر ستان کی واپسی کے لئے رجسٹریشن شروع

جنگ نیوز -
ڈیرہ اسماعیل خان . . . متاثرین جنوبی وزیر ستان کی واپسی کے لئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔ متاثرین کو سہولیات کارڈ جاری ہو نے کے بعدنقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گا۔آپریشن راہ نجات کے باعث جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے تقریباً60ہزار محسود قبائل کے خاندانوں کی واپسی کے لئے رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔رجسٹر ہونے والے خاندانوں کو واپسی کے لئے امدادی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ابتدائی طورپر جنوبی وزیرستان کی تین تحصیلوں اسپنکئی رغزئی، منڈانہ اور نوئی کچ کے متاثرین کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان رتہ کلاچی سٹیڈیم اور ٹانک میں زام پبلک سکول میں رجسٹریشن سنٹر قائم ہیں۔ بعد ازاں وانا ،رزمک اورسروکئی میں بھی رجسٹریشن سنٹر قائم کئے جائے گے۔ اسپیشل سپورٹ گروپ کے مقامی انچارج میجر احمد کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت 19ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.