5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ،لاپتہ ڈاکٹروں کی عدم بازیابی،سرکاری ہسپتالوں میں علامتی ہڑتال
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ میں تین لاپتہ بلوچ ڈاکڑوں کی عدم بازیابی کیخلاف ڈاکڑوں کااحتجاج ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری ہے۔ آج سرکاری ہسپتالوں میں تین گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال بھی کی گئی جس سے مریضوں کومشکلات کاسامناہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی اپیل پرڈاکڑنسیم بلوچ،ڈاکٹر دین محمد بلوچ اورڈاکڑاکبرمری کی بازیابی کیلئے سول ہسپتال اوربولان میڈیکل کمپلیکس سمیت بلوچستان کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکڑوں اور دیگر طبی عملے کا احتجاج جاری رہا۔اس موقع پر تین گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کرتے ہوئے او پی ڈیزکا بائیکاٹ کیا گیا۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرڈا کڑ مزارخان نے جیو نیوزکوبتا یا کہ اگرتینوں لاپتہ بلوچ ڈاکڑوں کو بازیاب نہیں کیاگیا تووہ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے اورپورے بلوچستان کے ہسپتالوں میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی جائے گی۔