تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر سے ٹرک ڈرائیور اغوا

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈرمیں نامعلوم افراد نے ٹرک ڈرائیورکو اغوا کرلیا، جب کہ ٹرانسپورٹروں نے احتجاجاً کوئٹہ سبی شاہراہ بند کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈھاڈر کے قریب درخان کے مقام پر ایک ٹرک ڈرائیور کو اسلحہ کے زور پر اغواکرلیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ٹرانسپورٹروں نے کوئٹہ سبی شاہراہ ڈھاڈر کے مقام پر بند کردی جس سے دونوں اطراف میں سینکڑوں گاڑیاں کھڑی ہوگئیں اورشدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ٹرانسپورٹرز کا کہناہے کہ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران سات افراد کو ضلع بولان کے علاقے سے اغوا کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.