5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سرگودھا پولیس کے ہاتھوں چار افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
سرگودھا . . . سرگودھا پولیس نے اجنالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور دیگر ہتھیار برآمد کرلیے۔پولیس ذرائع کے مطابق اجنالہ ریلوے اسٹیشن پر موجود ایک مشکوک کار کی تلاشی کے دوران چار افراد احمد نواز، محمد سلیم، طاہر اقبال اور اللہ بخش کو حراست میں لے کر گاڑی میں موجود دو ہینڈ گرینیڈ، کلاشن کوف اور کارتوس برآمد کرلئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سرگودھا کے قصبہ دھوری سے ہے اور وہ اپنے مخالفین کو نشانہ بنانے کے لئے نکلے تھے کہ گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔