5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
چین میں مہنگی ترین شادی کی تقریب
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . سی ایم ڈی . . . دنیا بھر میں شادی کی رسومات منانے کا ہر کسی کا اپنا ہی ڈھنگ ہے جہاں کچھ لوگ شادی کی تقریبات،مقام،انداز میں منفرادیت دکھانے کی کوششوں میں مصروف نظر آتے ہیں وہیں کچھ لوگوں اپنی امارت دکھانے میں جبکہ دوسری طرف کچھ لوگ سادگی برتتے ہیں۔چین ایک ایسا ملک ہے جو ایک طرف کئی شعبوں میں اپنی مہارت کا ثبوت دیتا ہوا دنیا بھر کے ممالک سے آگے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے وہیں وہاں عام شہری غربت کی چکی بھی پیستے دکھائی دیتے ہیں اورامیر طبقہ اپنی مراعات اور شان و شوکت فخر کے ساتھ نمایاں کرتے ہیں۔ایسا ہی ایک نظارہ چین میں کی گئی شادی کی ایک تقریب میں دیکھا گیا جس میں امارت کا بڑھ چڑھ کر مظاہرہ کیا گیا۔مہنگی ترین اس شادی میں مہنگی اور پُرتعیش گاڑیوں کا وافراستعمال دیکھا گیا اور شاندارلگژری گاڑیوں کی ایسی قطاریں دیکھی گئیں جیسے کوئی شاہی قافلہ گذر رہا ہو۔