تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بلوچستان میں لوڈ شیڈنگ کا بحران سنگین شکل اختیار کر گیا

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بحران سنگین شکل اختیار کرگیا ہے اور 930میگا واٹ بجلی کی قلت کو پوراکیلئے کوئٹہ کے شہریوں کو دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں کے عوام کو 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنا پڑرہا ہے۔کیسکوذرائع کے مطابق ضلع نصیر آباد کے علاقے چھتر میں دس روزقبل شدید آندھی سے 220کے وی ٹرانسمنیشن لائن کے پانچ ٹاورز گرگئے جبکہ پانچ کو جزوی نقصان پہنچا تھاجس کی وجہ سے ان لائنوں سے بجلی حاصل کرنے والے صوبے کے 42گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔ کیسکو کے مطابق برقی قلت 930میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جس کی باعث ان گرڈ اسٹیشن سے منسلک علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کم سے کم تین گھنٹے کا اضافہ کردیا گیاہے۔ کیسکو کے مطابق کوئٹہ میں 8سے 10گھنٹے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز سمیت دیہی علاقوں میں 16سے 18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کیسکو کے مطابق متاثرہ ٹرانسمشن لائنوں کی مرمت کاکام جاری ہے تاہم اس میں کم سے کم 20روز لگ جائیں گے ۔بلوچستان میں بجلی کی طویل لودشیڈنگ سے زراعت بری طرح متاثرہورہی ہے جبکہ کوئٹہ میں بھی طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.