5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
وزیر اعلیٰ پنجاب نے جوہر آباد میں کمسن لڑکی کی شادی کا نوٹس لے لیا
جنگ نیوز -
لاہور . . . جوہر آباد میں تین سالہ لڑکی کی8 سالہ لڑکے سے شادی کے واقعہ کا وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے جبکہ پولیس نے لڑکی اور لڑکے کے والد سمیت نکاح خواں کو گرفتار کر لیا ہے۔جوہر آباد میں ہونے و الی کم سن بچوں کی شادی کے واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہاز شریف نے ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو کارورائی کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے بچی علیشا شہبازکے والد شہباز اور دولہا زبیر علی کے والد حاجی سلطان اور نکاں خوان مولوی نواز کو گرفتار کر تے ہوئے ان کے خلاف ایک سیکورٹی کانسٹیبل محمد یوسف کی درخواست پر نابالغاں ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔