تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گھوٹکی، پولیس نے بند بھٹے سے تین مغوی بازیاب کرا لیے

جنگ نیوز -
گھوٹکی . . . گھوٹکی میں کھمبڑا پولیس نے بند بھٹے پر چھاپہ مارکرایک ماہ سے یرغمال پنجاب کے تین مغویوں کو بازیاب اور ایک ڈاکو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایچ او کھمبڑا کریم بخش لاکھو کے مطابق انہوں نے خفیہ اطلاع پر ایک پرانے بند بھٹے پر چھاپہ مار کر تین مغویوں شہزاد، اصغر اور مختار کو بازیاب کرالیا اور ایک ملزم پرویز کوش کو پسٹل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ بازیاب ہونے والے مغویوں کا تعلق سرگودہ،وہاڑی،اور جھنگ سے ہے، جنہیں ایک ماہ قبل ایک موبائل فون کمپنی کے گپ شپ کارنر میں محصور کن نسوانی آواز کے جال میں پھنساکر بلایا اور اغوا کر لیا۔ اغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیئے 58 لکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔پولیس کے مطابق مغوی بھٹے میں مزید دس روز رہتے تو شدید گرمی کے باعث مر جاتے۔اغواکنندگان مغویوں کو پیاز کے ساتھ روٹی دیتے اور زنجیروں میں جکڑ کر رکھتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.