تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گولارچی،نجی جیل سے76افراد بازیاب کرا لیے گئے

جنگ نیوز -
بدین . . . عدالتی حکم پر گولارچی پولیس نے چک نمبر 10میں ایک زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر جبری مشقت کرنے والے 76 افراد کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کے ایک شخص مالجی نے سیشن جج بدین کو ایک درخواست دی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ان کا زمیندار گذشتہ کئی سالوں سے ان کو پیسے نہیں دے رہا اور زبردستی ان سے مشقت لی جارہی ہے، جبکہ ان کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہے۔ عدالت نے اس درخواست کے بعد پولیس کو کاروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ہی خاندان کے 76 افراد کو بازیاب کروالیا۔ ان افراد کو پولیس نے بازیاب کرکے سیشن کورٹ میں پیش کردیا ہے۔ بازیاب ہونے والے افراد میں 46 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.