5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایئرچائنا 20 بوئنگ 737-800 طیارے خریدے گی
جنگ نیوز -
ہانگ کانگ . . . جنگ نیوز . . . چین کی فضائی کمپنی ایئرچائنا بڑھتی ضروریات پوری کرنے کیلئے 20 بوئنگ 737-800 طیارے خریدے گی۔ ائیرچائنا کے جاری ایک بیان کے مطابق مختصر اور درمیانے رینج کے مسافر بردار بوئنگ طیاروں کی خریداری پر 1.4 ارب ڈالر کی مجموعی لاگت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ 2013ء اور 2015ء کے درمیانی مدت میں تمام طیارے ائر چائنا کو فراہم کریگی۔ ائر چائنا کا کہنا ہے کہ بوئنگ 737 طیاروں کی شمولیت سے فضائی بیڑے کی صلاحیت میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ ائر چائنا نے بوئنگ طیاروں کی خریداری کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جبکہ تائیوان کو اسلحہ کی خریداری میں ملوث امریکی کمپنیوں کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد امریکی کمپنیوں پر پابندی کے خدشات بڑھ گئے تھے۔