تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پشاور،مرغی کے گوشت کی قیمت میں12روپے فی کلو کا اضافہ

جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا جبکہ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قمیت میں بھی 15روپے فی درجن کا اضا فہ کیا گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں مرغی کا گو شت 124 روپے فی کلو سے بڑھ کر136 روپے فی کلو میں دسیتاب ہے۔ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران بارہ روپے فی کلو کا اضا فہ ہوا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں 15 روپے فی درجن کا اضافہ ہوا ہے۔ پہلے دیسی انڈے کی قیمت 50روپے فی درجن تھی جو اب بڑھ کر 65 روپے فی درجن ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ پشاور میں مال کی کمی ہے جبکہ مرغی اور انڈے پنجاب سے منگوائے جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.