تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عالمی یوم انسداد منشیات،لاہور کو ڈرگ فری شہر بنایا جائے گا،وزیر اعظم

جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . وزیراعظم نے معاشرے کو منشیات کے استعمال سے پاک کرنے کیلئے انسداد منشیات کی وفاقی وزارت کو پانچ سالہ موثر منصوبہ بنانے کی ہدایت کردی ہے جس کے تحت لاہور کو ڈرگ فری شہر بنایا جائے گا۔انسداد منشیات فورس کی طرف سے پکڑی جانے والی 60 ٹن منشیات کو نذرآتش کرنے کی تقریب راول پنڈی میں ہوئی۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات ارباب محمد ظاہر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اے این ایف کے سربراہ میجر جنرل شکیل نے اس موقع پر بتایا کہ منشیات کا 90 فیصد افغانستان سے آرہا ہے جبکہ اے این ایف نے 2004 میں 425 کلوگرام افیون، 2 ہزار کلو ہیروئن اور حشیش پکڑی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات پکڑنے میں پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔وفاقی وزیر نے خطاب میں کہا کہ حکومت ملک کو منشیات سے پاک معاشرہ بنائے گی اور اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے انسداد منشیات کی5 سالہ موثر پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت خصوصی فورس تشکیل دے کر لاہور کو ماڈل ڈرگ فری شہر بنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.