تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہالینڈ میں تہہ ہوجانے والا شپنگ کنٹینرتیار کر لیا گیا

جنگ نیوز -
ایمسٹرڈم . . . سی ایم ڈی . . . ہالینڈ کی ایک کمپنی کے ہیٹنگ سسٹم انجینئیر Rene Giesbers نے The Cargoshell نامی ایک ایسا کنٹینر ڈیزائن کیا ہے جو مکمل طور پرتہہ ہوجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فائبر گلاس سے تیار کیا گیا یہ کنٹینر عام کنٹینروں کے وزن کاصرف75فیصد ہے۔30سیکنڈوں میں تہہ ہوجانے والا یہ خالی کنٹینرفورک لفٹ ٹرک کے ذریعے ایک چوتھائی حصے کے برابر چپٹا ہوجاتا ہے۔آئے دن جہاں اس تیز رفتار دورمیں اسٹیل کے بھاری بھرکم کنٹینرز کئی حادثات کا باعث بنتے ہیں وہیں اب یہ فائبر گلاس سے بنے کنٹینر تہہ ہوجانے کے بعد حادثات میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.