تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عالمی سطح پر پاکستانی پیاز کی مانگ بڑھ گئی،وحید احمد

جنگ نیوز -
کراچی . . . ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کا کہنا ہے کہ بھارت میں پیداوار میں کمی کے باعث عالمی سطح پر پاکستانی پیاز کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ویجٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملک میں پیاز کی پیداوار زائد ہونے کے باعث اسے برآمد کیا جارہا ہے اور رواں ماہ کے دوران400ٹن پیاز 220 ڈالر فی ٹن کے حساب سے برآمد کی جاچکی ہے۔وحید احمد کا کہنا تھا کہ بھارت میں پیاز کی پیداوار میں کمی کے باعث پاکستانی پیاز کی مانگ عالمی سطح پر بڑھ گئی جس کی وجہ سے ملک سے پیاز کی زائد پیداوار کو برآمد کیا جارہا ہے۔دوسری جانب پیاز کی زائد پیداوار ہونے کی وجہ سے مقامی سطح پر اس کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.