تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

تاجکستان :4 مشتبہ عسکریت پسندوں کو 18 سال جیل کی سزا

جنگ نیوز -
دوشنبے . . . جنگ نیوز . . . تاجکستان کی عدالت نے 4 مشتبہ عسکریت پسندوں کو 18 سال جیل کی سزا سنا دی۔ ذرائع کے مطابق تاجکستان کی سپریم کورٹ نے کالعدم حزب التحریر کے چار ارکان کو مذہبی منافرت پھیلانے اور تاجکستان کی حکومت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں 18 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ ان مشتبہ عسکریت پسندوں کو تاجکستان کے شمالی خطہ فرغنہ سے گرفتار کیا گیا۔ تاجکستان کے شمال میں ازبکستان کی سرحد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.