5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے صدر عمران اسلم کا وضاحتی بیان
جنگ نیوز -
کراچی . . . جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے صدر عمران اسلم نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل میں پاکستانی میڈیا کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بارے میں کہا ہے کہ حامد میر کی ٹیپ شدہ مبینہ گفتگو کے معاملے پر ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ عمران اسلم نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ٹیپ شدہ آواز حامد میر کی تھی۔ میں نے یہ کہا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ٹیپ میں گڑبڑ کی گئی ہو۔ عمران اسلم نے توقع ظاہر کی کہ وال اسٹریٹ جنرل میں ان سے منسوب بیان کی اصلاح کر لی جائے گی۔ انہوں نے تحریری طور پر اخبار کے رپورٹر ٹام رائٹ سے خبر کی درستگی کی درخواست بھی کی ہے۔