تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مولانا کی آزاد حیثیت سے اتحاد پر اعتراض نہیں، وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بالاخر مولانا فضل الرحمان کے گلے شکوے دور کرنے ان کے گھر پہنچ گئے، وزیراعظم کاکہناہے کہ وہ اتحادیوں کاہرماہ اجلاس بلایاکریں گے،، مولانافضل الرحمان بھی وزیراعظم سے مشروط تعاون پرتیارہیں ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی وفاقی وزرا کے ہمراہ منسٹرز کالونی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں مولانا اپنے ساتھیوں سمیت ان کے منتظرتھے۔ تھوڑی دیر بعددونوں رہنماوں کے درمیان ون ٹوون ملاقات شروع ہوئی ، جواڑھائی گھنٹہ جاری رہی ۔ وزیراعظم نے مولانافضل الرحمن کویقین دلایاکہ جہاں چاہیں اتحادبنائیں ، حکومت انہیں اپنے ساتھ ہی رکھے گی ۔ ادھر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان تمام تحفظات کااظہاروزیراعظم کے سامنے کیاہے، جن کاتزکرہ وہ اکثرمیڈیاکے سامنے کرتے رہے ہیں۔وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کاکہناہے کہ دور رہنے سے غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں ، اس لیے وہ مولانا کے پاس آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.